
کویت میں واقع معروف مسجد مسجد فاطمة الزهرا(س) مغربی ایشیاء میں جانی پہچانی مسجد ہے جو خاص طرز تعمیر اورتاج محل سے شباہت کی وجہ سے کویت کی تاج محل کے عنوان سے لوگوں میں معروف ہے۔
مذکورہ مسجد پر کام ۲۰۰۸ سے شروع ہوا اور سال ۲۰۱۱ کو مکمل کیا گیا مسجد میں ۴۰۰۰ نمازی یکجا عبادت کرسکتے ہیں جبکہ مسجد کے مناروں کی لمبائی ۳۳ میٹر ہے اور ایک بڑا گنبد خوبصورتی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔
سنگ مرمر ایران سے لایا گیا ہے اور ایرانی و انڈین انجنیروں کے تعاون سے سنگ مرمر پر آٹھ مہینے کی محنت کے بعد مسجد میں نصب کیا گیا ہے۔
مسجد فاطمة الزهرا کے ساتھ ایک بڑی لائبریری اور خواتین کے لیے الگ ہال موجود ہے جبکہ ایک کارپارکنگ بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں ہزار گاڑیوں کی گنجایش موجود ہے۔/


